اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بنگال تہذیب و تمدن کا مرکز' - مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا

دنیا بھر میں بھارتی ثقافت و کلچر اور ہیرٹیج کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کے پاس دنیا کی سب سے بہترین کلچر وثقافت ہے اور بنگال نے اس میں ہم رول ادا کیا ہے۔

'بنگال تہذیب و تمدن کا مرکز'
'بنگال تہذیب و تمدن کا مرکز'

By

Published : Jan 11, 2020, 10:47 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں ایک تقریب کو خطاب کرتے پوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت بنگال کے کلچر و ثقافت کو پوری دنیا میں متعارف کرانے اور تاریخی عمارت کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

وزیرا عظم نریندر مودی نے آج شام کولکاتا میں واقع چارتاریخی عمارتیں کرنسی بلڈنگ، بلوے ڈئیر ہاؤس، میڈکاف ہاؤس اور وکٹوریہ میموریل عمارتوں کو قوم کے نام وقف کیا ہے۔صدی قبل کی ان عمارتوں کو مرکزی وزارت و ثقافت وکلچر نے مرمت و تزئین کاری کی ہے۔

'بنگال تہذیب و تمدن کا مرکز'

اس موقع پر وزیراعظم مودی نے بنگال کے کلچر وثقافت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگال تہذیب و تمدن کا مرکز رہا ہے اور یہاں آکر ایک طرح سے سکون ملتا ہے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ سوامی ویکانند نے میکیگن یونیورسٹی میں کہا تھا کہ گرچہ موجودہ صدی ہمارا نہیں مگر 21صدی ہندوستان کی صدی ہوگی اور اس خواب کی تعبیر کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے شہروں میں واقع تاریخی عمارتوں کی تزئین اور مرمت کی جارہی ہے تاکہ ملک میں سیاحت کا فروغ ہو۔اور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم موددی نے کہا کہ ہمیشہ ہم دوسرے کلچر اور تہذیب و تمدن سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس بات کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی صورت میں بھارت کی تہذیب و تمدن کسی بھی صورت میں متاثر نہ ہو۔

'بنگال تہذیب و تمدن کا مرکز'

انہوں نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی نے کہا کہ دوسری تہذیب و تمدن سے سیکھنے میں کوئی حرج نہیں مگر ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہنددوستانی تہذیب و کلچر متاثر ہوجائے۔مودی نے کہا کہ شیاما پرساد مکھر جی کہتے تھے کہ مغربی تہذیب و تمدن و کلچر کے لئے دروازے کھولنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے مگر یہ سب معلومات کی حد تک ہونی چاہیے اور کسی بھی صورت میں ہندوستانی کلچر و ثقافت سے معاہدہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

وزیرا عظم مودی نے ”بھگتی تحریک“ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کی وجہ سے سماجی اصلاحات ہوئیں۔سنت کبیر داس،سنت تکرم کور دیگر افراد نے اہم رول ادا کیا ہے۔

2022یں مشہور سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کا 200ویں یوم پیدائش منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جب ہندوستان 75ویں یوم آزادی منائے گا اس وقت ہم ایشور چندر کی خدمات کو بھی یاد کریں گے۔اس کے علاوہ راجا رام موہن رائے کی 250ویں یوم پیدائش کو بھی منایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بیلویدر ہاؤس کو عالمی سطح کا میوزیم میں تبدیل کیا جائے۔وزیرا عظم نے کہا کہ ملک کے 5میوزیم کو عالمی سطح کا میوزیم بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔اور اس کا آغاز انڈین میوزیم کلکتہ سے ہوگیا ہے۔یہ دنیا کے قدیم ترین میوزیم میں سے ایک ہے۔

وزیرا عظم مودی نے کہاکہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ بھارتی کلچر اور تاریخی عمارتوں کو نئی شکل میں لایاجائے اور بھارت میں ہیرٹیج عمارتوں کی سیاحت کو فروغ دیا جائے۔وزیرا عظم نے کہا کہ آج جب میں نے ان عمارتوں کے آرٹ و کلچر کو دیکھا ہے تو دل کررہا ہے کہ بنگال کی سرزمین کو سلام کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بنگال اور کلکتہ کے کلچراور یہاں کی لٹریچر روح کو جلابخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details