اردو

urdu

ETV Bharat / state

نریندر مودی نے ’ہم سونار بنگلہ‘ کا دیا نعرہ - ہم سونار بنگلہ

وزیراعظم نریندر مودی نے آج بنگال میں اسمبلی انتخابات کےلیے مہم کا باضابطہ کا آغاز کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو ’ہم سونار بنگلہ‘ کی تعمیر کریں گے۔

PM Modi criticises Mamata Banerjee; promises 'Sonar Bangla' if BJP wins
نریندر مودی نے ’ہم سونار بنگلہ‘ کا دیا نعرہ

By

Published : Mar 7, 2021, 6:47 PM IST

نریندر مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں تبدیلی لانے کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے دھوکہ دیا ہے اور اعتماد کو توڑا ہے۔ وزیراعظم نے کلکتہ کے بریگیڈ میدان میںبی جے پی کی عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سونا ر بنگلہ ‘‘ کا خواب پورا ہوگا۔

نریندر مودی نے ’ہم سونار بنگلہ‘ کا دیا نعرہ

انہوں نے کہا کہ میں بنگال کی ترقی، سرمایہ کاری، بنگال کے ثقافت کی حفاظت اور تبدیلی کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے 25 سال بنگال کےلیے بہت ہی اہم جب ہندوستان 100 ویں یوم آزادی منائے گی اس وقت بنگال ملک کی قیادت کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنگا ل میں جمہوریت تباہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام میں پولس اور انتظامیہ کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ ہم وعدہ کرتے ہوئے لوگوں کے اعتماد کو بحال کریں گے۔ اقربا پروری اور خاندانی حکمرانی کا سلسلہ ختم کیا جائےگا۔

ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لوگوں نے دیدی کو منتخب کیا تھا مگر دیدی نے بھتیجے کو تھوپ دیا۔ بنگال کے عوام آپ سے صرف ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ ریاست کے معاملات وزیر اعلیٰ کے بھتیجے کیوں چلا رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ تشدد کی وجہ سے ریاست کی ترقی روک چکی ہے ممتا بنرجی ماں، ماٹی اور مانش کے نام تشدد پھیلارہی ہیں۔ سڑکوں اور گھروں میں ماؤں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں، ایک 80 سالہ والدہ پر ڈھائے جانے والے ظلم نے پورے ملک کو اپنا ظالمانہ چہرہ دکھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔ لوگ اب بی جے پی کو وٹ دیں گے انہو ں نے کہا کہ تولا بازی اور سنڈیکٹ کا راج ختم کرکے دم لیں گے۔ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں گھوٹالے کی وجہ سے ریاست کی ترقی روک گئی ہے۔ وزیراعظم نے ممتا بنرجی کے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اپنی اسکوٹی بھوانی پور میں نندی گرام کی طرف موڑی لیا ہے۔ اگر دیدی کی اسکوٹی کا گرنانندی گرام میں ہی مقصود ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے گزشتہ ہفتے اسکوٹی کے ذریعہ تیل کے بڑھتے ہوئے دام کی مخالفت کی تھی۔ مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں علاحدہ پسند طاقتوں کی پرورش کی پے۔ مذہبی بنیاد پر تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہرطرف کمل کھل رہا ہے اور امید ہے کہ بنگال میں بھی کمل کھلے گا۔

خیال رہے کہ بنگال میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد مودی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 294 نشستوں والی اسمبلی کے انتخابات آٹھ مرحلوں میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک ہونے والے ہیں اور اس کے نتائج 2 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details