کولکاتا:وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی ممتابنرجی نے شاردا مٹھ کی صدر پرورجیکا بھکتی پران ماتا جی کی موت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔PM Modi And West Bengal CM Mamata Banerjee Condolences Demise Of 4th President Of Sardha Math
بھکتی پران ماتا جی کا اتوار کی رات سٹی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 102 سال تھی۔ ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، "میں پرورجیکا بھکتی پران ماتا جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ شری شاردا مٹھ اور رام کرشن شاردا مشن کے ذریعے سماجی خدمت کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں مٹھ کے تمام ممبران اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
مٹھ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دل کی دھڑکن کمزور ہونے اور بلڈ پریشر گرنے کے بعد ماتا جی کو رام کرشنا مشن سیوا پرتشٹھان میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ انہیں سردی اور کھانسی کی وجہ سے 5 دسمبر کو سیوا پرتشٹھان لے جایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Raja Pateriya's Comment on PM Modi پی ایم مودی پر راجا پٹیریا کا قابل اعتراض بیان، ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی کولکاتہ میں ایک بیان میں کہاکہ میں پرورجیکا بھکتی پران ماتا جی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت افسردہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کا انتقال عقیدت مندوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔PM Modi And West Bengal CM Mamata Banerjee Condolences Demise Of 4th President Of Sardha Math