اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی 24 پرگنہ کے 5 ہسپتالوں میں آکسجین پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ - مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو

نواب واجد علی شاہ کی تاریخی نگری مٹیا برج سمیت جنوبی 24 پرگنہ کے پانچ ہسپتالوں میں آکسجین پلانٹ قائم کرنے کا منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مٹیابرج سمیت جنوبی 24 پرگنہ کے پانچ ہسپتالوں میں آکسجین پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ
مٹیابرج سمیت جنوبی 24 پرگنہ کے پانچ ہسپتالوں میں آکسجین پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ

By

Published : Aug 28, 2021, 8:09 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے بعد عوام کو تیسری لہر سے نجات دلانے کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔

ویڈیو



ریاستی حکومت اور محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر عوام سے نہ صرف کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے بلکہ ویکسینیشن کا حصہ بننے کی بھی اپیل کی ہے۔


کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر جنوبی 24 پرگنہ کے نواب واجد علی شاہ کی تاریخی نگری میٹیابرج، مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ بھانگوڑ، کیننگ، سونار پور، ڈائمنڈ ہاربر اور بروئی پور کے محکمہ ہسپتالوں میں آکسجین پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق چند دنوں میں ان ہسپتالوں میں آکسجین پلانٹ قائم کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔ تیسری لہر سے پہلے ان ہسپتالوں میں آکسجین پلانٹ کام کرنا شروع کر دے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مکمل طور پر قابو میں آنے کے بعد ساڑھے پانچ سو کے قریب یومیہ کیسز کی تصدیق ہورہی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 942 تک پہنچ چکی ہے، اب تک 15 لاکھ 15 ہزار 161 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد اب تک 18 ہزار 386 تک پہنچ چکی ہے۔ تمام اضلاع میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details