مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ قومی یکجہتی سب سے اہم ہے۔ اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل چند افراد مغربی بنگال کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
ریاست میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دینے کے لیے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔
اگر لوگمتحد ہو جائیں تو مذہب کے نام پر سیاست اور نفرت پھیلانے والے اپنے اپنے گھروں میں خاموشی سے بیٹھ جائیں گے۔ ان لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں رہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کے مابین جھڑپ