اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sourav Ganguly سورو گنگولی کو بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل - سابق کپتان سورو گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو غیر قانونی طور پر بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر کلکتہ ہائی کورٹ میں راما پرساد سرکار نام کے ایک وکیل نے پی آئی ایل داخل کیا ہے۔ Sourav Ganguly

سورو گنگولی کو بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل
سورو گنگولی کو بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل

By

Published : Nov 5, 2022, 2:02 PM IST

کوکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو غیر قانونی طور پر بی سی سی آئی کے صدر عہدے سے ہٹائے جانے پر کلکتہ ہائی کورٹ میں راما پرساد سرکار نام کے ایک وکیل نے پی آئی ایل داخل کیا ہے۔ وکیل راما پرساد سرکار نے کہا کہ سورو گنگولی کو غیر قانونی طور پر بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ برطرفی کا طریقہ غیر قانونی تھا ،اس کے لئے چند لوگ ذمہ دار ہیں۔ PIL File In Calcutta High Court On Sourav Ganguly Was Illegally Dropped From BCCI President Post

وکیل راما پرساد سرکار کا کہنا ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس معاملے کو لے کر جلد ہی سماعت ہونے کا امکان ہے۔ مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو پتہ چلنا چاہیے کہ سورو گنگولی کے ساتھ کس نے کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورو گنگولی 2025 تک بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے عہدے پر فائز رہ سکتے تھے لیکن ایسا کیا ہو کہ 2022 میں ہی ہٹا دیا گیا۔ امید کرتے ہیں کلکتہ ہائی کورٹ سماعت کرکے پورے معاملے کو سامنے لائے گی۔

مزید پڑھیں:Sourav Ganguly کوئی بھی شخص ایک دن میں سچن تندولکر اور نریندر مودی نہیں بن سکتا

واضح رہے کہ چند دنوں قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سورو گنگولی کے استعفیٰ دیے جانے پر سیاسی جماعتوں بالخصوص مغربی بنگال کی حکمراں جماعت کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے پر زور مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سوروگنگولی کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر روجر بنی کو بی سی سی آئی کا نئے صدر منتخب کیا گیا تھا۔ سورو گنگولی فی الحال بی سی سی آئی میں کسی بھی عہدے پر نہیں ہیں۔ PIL File In Calcutta High Court On Sourav Ganguly Was Illegally Dropped From BCCI President Post

ABOUT THE AUTHOR

...view details