اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کرنے کا مطالبہ - کلکتہ ہائی کورٹ میں مطالبہ

20 نومبر سے 25 نومبر کے درمیان جگدھرتی پوجا ہے اور اس دوران چندن مگر، چنشورہ، نامحدود، بھدیشور اور کرشنانگر میں لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل رہنے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال: لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کرنے کا مطالبہ
مغربی بنگال: لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کرنے کا مطالبہ

By

Published : Nov 9, 2020, 6:28 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع 'کلکتہ ہائی کورٹ' میں تہواروں کے دوران چند اسٹیشنوں پر لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کرنے کے لئے عرضی دائر کی گئی ہے۔

مغربی بنگال: لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کرنے کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق 'عرضی گزار نے دعوی کیا ہے کہ اس سے کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کو تکلیف نہیں پہنچے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'تمام مذہب کے لوگوں کی حفاظت کے لئے تہواروں کے دوران چند اسٹیشنوں پر لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کرنے کی کلکتہ ہائی کورٹ سے گزارش کی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' 14 نومبر سے 18 نومبر کے درمیان ریاست کے مختلف اسٹیشنوں پر لوکل ٹرین کو نہ روکی جائے۔'

اطلاعات کے مطابق '20 نومبر سے 25 نومبر کے درمیان جگدھرتی پوجا ہے اور اس دوران چندن مگر، چنشورہ، نامحدود، بھدیشور اور کرشنانگر میں لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل رہیں گی۔'

مغربی بنگال: لوکل ٹرینوں کی خدمات معطل کرنے کا مطالبہ

عرضی گزار کے مطابق 'ان ہی اسٹیشنوں پر ٹرین نہ روکنے کی ڈویژن بینچ میں عرضی ڈالی گئی ہے۔ دراصل ان علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔'

واضح رہے کہ 'مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس بیماری سے اب تک ساڈھے سات ہزار مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details