اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس قائدین کی گرفتاری کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر - bangal news

قومی حقوق انسانی کمیشن (national human right commission )نے کریم خان سمیت ترنمول کانگریس کے تین رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

ترنمول کانگریس قائدین کی گرفتاری کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
ترنمول کانگریس قائدین کی گرفتاری کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

By

Published : Jul 16, 2021, 10:55 PM IST

مغربی بنگال میں قومی حقوق انسانی کمیشن کی جانب سے سیاسی تصادم میں ملوث لوگوں کی فہرست جاری کرنے کے بعد معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں قومی حقوق انسانی کمیشن (national human right commission ) کی جانب سے کریم خان سمیت ترنمول کانگریس کے تین رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔

قومی حقوق انسانی کمیشن (national human right commission ) نے بیربھوم ضلع پریشد کے کارگزار صدر کریم خان، کانکی تلہ گرام پنچایت کے نائب پردھان شیخ شمیم اور مقامی ترنمول کانگریس کے رہنما کی گرفتاری کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

قومی حقوق انسانی کمیشن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کریم خان سمیت ترنمول کانگریس کے تین رہنماؤں کو قصوروار قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کمیشن (national human right commission ) کی تفتیشی رپورٹ میں ان تینوں کے علاوہ ترنمول کانگریس کے سابق کاونسلر جے دیپ گھوش، رکن اسمبلی ادین گوہا، اوما داس اور ان کے شوہر للٹو داس کے نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کے نندی گرام اسمبلی انتخابات کے ایجنٹ شیخ صفیان، رکن اسمبلی کھوکن داس اور وزیر جیوتی پریہ ملک کے نام قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ national human right commission کی جانب سے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران سیاسی تصادم کی جانچ رپورٹ میں ترنمول کانگریس کے متعدد ارکان اسمبلی اور وزراء کو مجرم کے طور پیش کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details