مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے باگنان جنسی زیادگی معاملے کے تعلق سے بی جے پی کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ قصورواروں کو سزا ضرور ملے گی۔
فرہاد حکیم نے کہا کہ ہوڑہ ضلع میں پیش آئے معاملے کی پولیس انتظامیہ تفتیش کررہی ہے. اس معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے، باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ کیا
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما اس معاملے میں ضرورت سے زیادہ سیاست کررہے ہیں. کیا وہ بھول گئے ہیں کہ اتر پردیش میں کیا ہوتا ہے. بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کیا ہے وہ پورے ملک کو پتہ ہے۔
واضح رہے کہ ہوڑہ ضلع کے باگنان میں بی جے پی کے رہنما کی اہلیہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا تھا جس کو لے کر پولیس کارروائی کررہی ہے۔