کولکاتا:اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں حکومت کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کی جائزہ میٹنگ میں تقرری کے سلسلے میں تمام وزراء کو سخت ہدایات دی ہیں۔ ممتا بنرجی نے تمام محکموں کے وزراء کو ہدایت دی ہے کہ بغیر اجازت کے کوئی بھی تقرریاں نہیں کی جا سکتی ہیں، چاہے وہ مستقل ہو یا عارضی، حکومتی اصولوں کے مطابق ہی کارروائی کی جائے گی۔CM Mamata On Recruitment Drive
وزیر اعلیٰ نے خاص طور پر وزیر تعلیم برتیا بوس کو خبردار کیا کیونکہ محکمہ تعلیم میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے سب سے زیادہ الزامات سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی تقرری سے قبل ہر محکمے کی مخصوص کمیٹی سے اجازت لی جائے۔
ایس ایس سی، ٹی ای ٹی سمیت مختلف بھرتی بدعنوانی کے معاملات کی وجہ سے ریاستی حکومت پہلے ہی کافی دباؤ میں ہے۔ محکمہ تعلیم کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں میں بے ضابطگی کے الزام پر عدالت میں مقدمہ دائر کیاگیا ہے۔ سابق وزیر پارتھو چٹرجی کو بھرتی میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھرتیوں میں بدعنوانی سے متعلق ایک کے بعد ایک معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم سے ریاستی حکومت کو پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔