اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس کی کارکردگی توقع کے مطابق ہوسکتی ہے' - مالدہ میں کانگریس کے سینیئر رہنما اردو نیوز

کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی دوسری ریاستوں کے مقابلے زیادہ اچھی ہوگی۔

آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی دوسری ریاستوں کے مقابلے زیادہ اچھی ہوگی
آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی دوسری ریاستوں کے مقابلے زیادہ اچھی ہوگی

By

Published : Dec 12, 2020, 12:32 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان ابو حسن خان چودھری نے دعویٰ کیا اور پرامید ہیں کہ اس بار آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی دیگر ریاستوں کی بنسبت زیادہ بہتر ہوسکتی ہے۔

مغربی بنگال میں منعقد اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے رہنماؤں کو اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

انہیں یقین ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ناقص کارکردگی تھی، لیکن اس مرتبہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

کانگریس کی کارکردگی توقع کے مطابق ہوسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری جب سے ریاستی کانگریس کے سربراہ بنے ہیں اس وقت سے تمام رہنماؤں میں ایک نئی جان آئی ہے۔

ضلع مالدہ کانگریس رہنما ابوحسن خان چودھری نے کہا کہ حکمراں جماعت کے لیے اس مرتبہ اسمبلی انتخابات بہت ہی چیلنجنگ ہونے والے ہیں، لیکن کانگریس کے پاس بہتر کرنے کا سنہرا موقع ہے، کیوںکہ مغربی بنگال میں ریاستی کانگریس کی باگ ڈور بالکل صحیح ہاتھوں میں ہے اور ادھیر رنجن چودھری پارٹی کو صحیح سمت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی دوسری ریاستوں کے مقابلے زیادہ بہتر ہوسکتی ہے

سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ کانگریس کی مایوس کن کارکردگی کو صرف لوگوں تک پہبچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی دوسری ریاستوں کے مقابلے زیادہ اچھی ہوگی

انہوں نے کہا کہ راجستھان میں کارکردگی شاندار رہی ہے، مدھیہ پردیش میں کانگریس کی کارکردگی توقع کے مطابق رہی اور حکومت بھی بنائی، یہ الگ بات ہے کہ بی جے پی نے ہارس ٹریڈنگ کے سبب اقتدار پر قابض ہوگئی۔

ریاست مہاراشٹر میں بھی کانگریس چند سیٹز جیتنے میں کامیاب رہی، اور جن ریاستوں میں کانگریس کی کاردگی اچھی رہی ان کے بارے میں کہیں کوئی ذکر نہیں ہوتا جہاں مایوس کن نتائج سامنے آئے وہاں کانگریس پر تنقید کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی اگر یہ سوچ رہی ہے کہ کانگریس کے نام و نشان مٹادیے جائیں گے تو وہ یہ خواب دیکھنا چھوڑ دےم کیوں کہ ایسا کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے۔

کانگریس اور بائیں محاذ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے، اور مغربی بنگال کے عوام اسےقبول کرچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details