کولکاتا: پیوپلس ریلیف کمیٹی کے 80 سال مکمل ہونے پر بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ یہ یادگار لمحہ ہے کہ ریلیف کمیٹی گزشتہ 80 سالوں سے انسانی بنیادوں پر ریاست بھر میں عام لوگوں کی خدمت کررہی ہے اور ہم نے اس تاریخی موقعے پر اپنی خدمات کو مزید وسیع کرنے کا فیصلے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف کمیٹی کے 80 سال مکمل ہونے پر خون عطیہ کیمپ، مفت آنکھ جانچ، 50روپے میں ہرنیا آپریں، دیہی علاقوں میں طبی کیمپ، صحت اور مختلف معلوماتی موضاعات پر سیمینار اور پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تھلسیمیا اور ہوموگلوبین پیتھیا جسی بیماریوں سے متعلق بیداری لانے کیلئے مختلف اضلاع میں کیمپ لگائے جائیں گے۔ چائے باغات کے مزدوروں کی صحت کیلئے خصوصی پروگرام شامل ہے۔