اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جو لوگ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ این ایس جی سے ڈریں' - جو لوگ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، انہیں نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) سے ڈرنا چاہئے

ریاست مغربی بنگال کے راجرہٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ 'جو لوگ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، انہیں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) سے ڈرنا چاہئے۔'

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

By

Published : Mar 1, 2020, 6:16 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:03 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ 'جو لوگ ملک میں 'تفریق' پیدا کرنا چاہتے ہیں اور 'امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں' انہیں این ایس جی سے ڈر لگنا چاہئے۔'

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

انہوں نے کہا کہ 'ہم پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ ہماری 10 ہزار برس کی تاریخ میں بھارت نے کبھی کسی پر حملہ نہیں کیا۔ ہم کسی کو بھی امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو بھی فوجیوں کی جان لیتا ہے اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔'

انہوں نے قوم کے 29 خصوصی کمپوز گروپ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ 'جو لوگ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، انہیں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) سے ڈرنا چاہئے۔ '

قوم کے 29 خصوصی کمپوز گروپ کمپلیکس کے افتتاحی تقریب

انہوں نے کہا کہ 'اگر وہ اب بھی باز نہیں آتے ہیں تو این ایس جی کی ذمہ داری ہے کہ ان سے لڑیں اور ان انہیں شکست دیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کے ماتحت، ہم شدت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس کی فراہمی میں این ایس جی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کے درمیان ایک الگ تفریق پیدا ہوئی ہے۔ ماضی میں ایسا نہیں تھا۔'

وزیر داخلہ نے اس اعتماد پر بھی زور دیا کہ 'مرکز اپنی سکیورٹی تنظیموں کی توقعات پر پورا اترے گی اور جنگیں بہادری سے جیتی جاتی ہیں نہ کہ سازوسامان سے'۔

انہوں نے کہا کہ 'نریندر مودی کی قیادت میں حکومت یقینی طور پر ان تمام توقعات کو پورا کرے گی جو این ایس جی کو ہے۔ ہم اسے پانچ برس کے عرصے میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔'

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 'بہادری سے جنگیں جیتی جاتی ہیں، جدید آلات اور ٹیکنالوجی صرف ایک کردار ادا کرتے ہیں۔ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کبھی بھی بہادری کی جگہ نہیں لے سکتی'۔

مرکزی وزیر داخلہ نے این ایس جی کی توسیع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'قوم نے ممبئی حملوں کے بعد این ایس جی کے نیٹ ورک کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ این ایس جی نے آہستہ آہستہ پورے ملک میں اپنی موجودگی کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔ آج کے افتتاح کے بعد ہم آہنگی بہتر ہوگی۔'

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details