جنوبی 24 پرگنہ: پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ - مانسون کے سیزن میں علاقوں میں بارش
جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کیننگ علاقے میں بارش کا پانی جمع ہونے پر مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی باشندوں نے پانی کے نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ: پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ
جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کیننگ علاقے میں بارش کا پانی جمع ہونے پر مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی اور پانی کے نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ نکاسی کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے ہر برس مانسون کے سیزن میں علاقوں میں بارش کا گندے پانی جمع رہتا ہے جس سے بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔