اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بنگال کے عوام کی گجرات ماڈل میں کوئی دلچسپی نہیں'

وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے بی جے پی کے ریاستی صدر پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر گجرات ماڈل کیا ہے، اس کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

بنگال کے عوام کی گجرات ماڈل میں کوئی دلچسپی نہیں
بنگال کے عوام کی گجرات ماڈل میں کوئی دلچسپی نہیں

By

Published : Nov 18, 2020, 1:47 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع 24پرگنہ میں ترنمول کانگریس کے صدر جیوتی پریہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگال کے لوگوں کی گجرات ماڈل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات ماڈل کیا کچھ بھی نہیں، اس سے بنگال کے لوگوں کو کیا فائدہ مل سکتا ہے، اس کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے گجرات اور آج کے گجرات میں کتنا فرق ہے یہ سب کو معلوم ہے۔

وزیر خوراک نے کہا کہ دراصل بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش گجرات کا نام لے کر لوگوں میں بھرم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بنگال کے عوام کی گجرات ماڈل میں کوئی دلچسپی نہیں

انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے گجرات ماڈل کا نام لیا جا رہا ہے تو ممبئی، پنجاب، کیرالہ، کرناٹک اور تلنگانہ کے نام کیونکہ نہیں لیتے ہیں۔

جیوتی پریہ ملک کے مطابق ترقی کے معاملے میں بنگال کسی سے پیچھے نہیں ہے لیکن سیاسی انتقام کے سبب ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی نے جس طرح سے ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچایا وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبے ملک کی دوسری ریاستوں میں چلنے والی سکمز سے بہتر ہیں،

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دور میں خواتین محفوظ ہیں، کیوں کہ یہاں لا اینڈ آرڈر مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کو دوسری ریاستوں پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details