اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nusrat Jahan's Missing Poster: بشیرہاٹ کے باشندوں کو اپنی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کی تلاش - ای ٹی وی بھارت کی خبر

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ لوک سبھا کے باشندوں نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کی گمشدگی کے پوسٹر لگا کر ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Nusrat Jahan's Missing Poster

People of Bashir Haat are looking for their MP Nusrat Jahan
رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کی تلاش

By

Published : May 17, 2022, 1:10 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اکثر و بیشتر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی ختم ہونے کے بعد عوامی طور پر تھوڑی دوری اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد ان کے بیٹے کی پیدائش کے سبب اپنے لوک سبھا کے باشندوں سے دور ہو گئیں۔ Nusrat Jahan's Missing Poster

گزشتہ کئی مہینوں سے رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے اپنے لوک سبھا کا دورہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ بشیرہاٹ لوک سبھا کے ناراض باشندوں نے اپنے لوک سبھا حلقہ کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

باشندوں نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کی گمشدگی کے پوسٹر لگا کر ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بشیرہاٹ کے مختلف علاقوں میں رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کی گمشدگی کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔ دے گنگا کے چاپتلہ کے پنچایت پردھان ہمایوں رضا چودھری نے کہا کہ رکن پارلیمان نے گزشتہ کئی مہینوں سے اپنے لوک سبھا حلقہ کا دورہ نہیں کیا ہے۔ عوام کو ان کی تلاش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:




انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان کبھی کبھی انتخابی مہم کے لیے ہی اپنے علاقے کا دورہ کرتی ہیں اور اس کے بعد لاپتہ ہو جاتی ہیں، جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا ہے ان کا کیا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ حاجی نورالاسلام جب رکن پارلیمان تھے تو ہر وقت اپنے لوک سبھا کا دورہ کرتے تھے۔ ان کے دفتر کے باہر لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی تھی۔ بشیرہاٹ کے لوگوں کو اپنی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کا انتظار ہے ناجانے کب یہ انتظار ختم ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details