مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور میں وزیراعلی ممتا بنرجی کے پیدل روڈ شو کے اختتام پر بی جے پی نے جم کر تنقید کی۔
بی جے پی کے رہنما انوپم ہاجرہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے پیدل روڈ شو فلاپ رہا۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے پیدل روڈ شو کا وزیر داخلہ امت شاہ کے روڈ شو سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں کے درمیان زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ امت شاہ کے روڈ شو میں شرکت کرنے والے تمام بنگال کے ہی رہنے والے تھے ۔ جبکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی ریلی میں لوگوں کی بھیڑ اکٹھا کرنے کے لئے بہار اور جھارکھنڈ کے لوگوں کو روپے دے کر لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس صدر انوبراتا منڈل نے روڈ شو میں دو لاکھ لوگوں کی شرکت کا دعویٰ کیا تھا لیکن مشکل سے بیس ہزار لوگ ہی شامل ہو پائے۔
ممتا بنرجی کے روڈ شو میں بہار، جھارکھنڈ سے لوگ لائے گئے تھے: بی جے پی رہنما - کلکتہ نیوز
بی جے پی کے رہنما انوپم ہاجرہ نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کے روڈ شو میں بھیڑ لگانے کے لئے بہار اور جھارکھنڈ کے لوگوں کو کرایہ پر لایا گیا تھا۔
ممتا بنرجی کے روڈ شو میں بہار، جھارکھنڈ سے لوگ لائے گئے تھے: بی جے پی رہنما
بی جے پی کے رہنما انوپم ہاجرہ نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنے گھر میں کھانا کھلانے والے باؤل لوک گلوکار باسودیب اور ان کے خاندان والوں کو روڈ شو میں شامل ہونے کے لئے مجبور کیا گیا۔