اردو

urdu

ETV Bharat / state

Water Shortage in Juhapura احمدآباد کے جوہاپورا، غیاث پور کے لوگوں کو جل یوجنا کے باوجود پانی میسر نہیں - باشنوں كو پانی كی قلت كاسامنا

مرکزی حکومت نے ہر گھر پانی پہنچانے كے مقصد كے تحت جل یوجنا کی شروعات کی لیکن احمدآباد کے جوہاپورا کے چند علاقوں میں اب تک اس اسکیم کے تحت پانی نہیں پہنچا جس كی وجہ سے عام لوگوں كو پانی كی قلت كا سامنا ہے۔ مکتم پورا کے کاؤنسلر مرزا حاجی اسرار بیگ كی عرضی پر گجرات ہائی كورٹ نے حكومت اور احمدآباد میوننسپل كارپوریشن كو نوٹس بھیجا ہے۔ Water Shortage in Juhapura Ahmedabad

16124830_water
16124830_water

By

Published : Aug 17, 2022, 4:20 PM IST

احمد آباد:ملك كی دوسری ریاستوں كی طرح گجرات میں بھی ہر گھر پانی منصوبے كے تحت جل یوجنا كی شروعات كی گئی تھی لیكن احمدآباد میونسپل كارپوریشن كے تحت چند علاقوں میں رہنے والے لوگ پانی كی قلت سے دوچار ہیں۔ لوگوں كو پریشانیوں كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔ Water Shortage in Juhapura Ahmedabad

people face water shortage


اس سلسلے میں عرضی گزار مرزا حاجی اسرار بیگ نے کہا کہ احمدآباد کے جوہاپورا مکتم پورا وارڈ کے غیاث پور كے فتح واڑی علاقے میں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہیں۔ یہاں پانی سپلایی کے لیے بورنگ بنائے دو سال گزر چكے ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے سرکاری پانی كی سہولیات حاصل کرنے کے لیے برسوں جدوجہد کی۔ جل یوجنا کے تحت فارم جمع كئے گئے۔ لاکھوں روپے خرچ بھی ہو گئے لیکن یہاں کے لوگوں کو پانی کی فائل اب تک زیر گور ہے ۔اب تک یہاں کے لوگ پانی كی قلت سے دوچار ہیں ۔اس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو خرید کر پانی پینا پڑتا ہے۔ ٹینکر کے ذریعے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ روزآنہ پانی کے لئے مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھر پڑھیں:Azadi Ka Amrit Mahotsav in Ahmedabad: احمدآباد كے انجمن اسلام ہائی اسکول کو قومی ترنگے سے سجایا گیا

انہوں نے مزید کہا كہ اس علاقے کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں کئی مرتبہ ہم نے درخواست دی ہے، لیکن پانی نہیں ملا۔مجبور ہو كر ہم نے گجرات ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی۔ گذشتہ دنوں پی آئی ایل پر سماعت ہوئی۔ گجرات ہائی کورٹ نے سرکار کو اس معاملے پر نوٹس بھیجا ہے اور بہت جلد اس معاملے کی دوبارہ سماعت ہوگی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کو جلد از جلد سرکاری پانی فراہم کیا جائے اور پانی کی پائپ لائن بچھائی جائے۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران گجرات ہائی كورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس بھیجا ہے اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے وکیل کو کورٹ میں آئندہ سماعت کے دوران حاضر رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details