مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے باوجود لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے عام لوگوں کو کئی معاملات میں راحت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں پرائیوٹ بسوں کی خدمات کی دوبارہ بحالی بھی شامل ہے۔
پرائیوٹ بسوں کی خدمات کی بحالی کے بعد کورونا گائیڈ لائن کی دھجیاں اڑی - people dont follow corona guidelines
ریاست میں دو مہینوں کے بعد پرائیوٹ بسوں کی خدمات کی دوبارہ بحالی کے بعد مسافروں کو کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ جب ایک سرکاری بس پر سوار ہوکر حالات کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ مسافر اور بس ملازمین دونوں کو کورونا گائیڈ لائن کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔'
مغربی بنگال حکومت کی جانب سے پرائیوٹ اور سرکاری بسوں میں پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ بسیں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، لیکن سچائی اس کے برعکس ہے۔ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں اٹھایا جا رہا ہے۔'
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے گزشتہ 15 مئی کو نجی بس کی خدمات اگلے ایڈوائزر ی تک کے لیے معطل کر دی تھی جو یکم جولائی تک جاری رہے گی۔
ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی برتے ہوئے دو مہینے کے بعد کورونا گائیڈ لائن کے تحت پرائیوٹ بس خدمات دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ آئندہ 15 جولائی تک لوکل ٹرین کی خدمات بدستور معطل رہے گی۔