اردو

urdu

ETV Bharat / state

دس جون کے بعد ہی مدھیامک امتحانات کے نتائج شائع ہوں گے - مغربی بنگال

ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی مدھیامک امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔بنگال میں تمام تعلیمی ادارے 10جون تک بند ہیں۔-

دس جون کے بعد ہی مدھیامک امتحانات کے نتائج شائع ہوں گے
دس جون کے بعد ہی مدھیامک امتحانات کے نتائج شائع ہوں گے

By

Published : Apr 30, 2020, 7:47 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی مدھیامک امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

دس جون کے بعد ہی مدھیامک امتحانات کے نتائج شائع ہوں گے

کورونا سے نمٹنے کے لئے 3 مئی تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اگر صورتحال بہتر ہوتی ہے تو مرکزی حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ 3 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی لائی جائے گی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے واضح اشارہ دیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں 21 مئی تک توسیع کی جائے گی۔ممتا حکومت نے پہلے ہی تمام تعلیمی اداروں کو 10جون تک بند کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔تاہم وزیر تعلیم کا خیال ہے کہ اس سے قبل سیکنڈری کے نتائج حاصل کرنا ممکن ہوگا۔

پارتھو چٹرجی نے کہا کہ کاپی جانچنے کا عمل مکمل ہوچکا ہے او اب آخری مرحلے میں نتائج شائع کرنے کی تیاریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارہویں اور دیگر امتحانات لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد منعقد ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details