ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ میں واقع پہچان فاؤنڈیشن (Pehchan Foundation) 'بین الاقوامی یوم اطفال' (universal children's day) کے موقع پر بچوں کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کررہی ہے۔
پہچان فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹیٹا گڑھ کی نئی بستی میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں ڈراؤنگ کمپیٹیشن منعقد کیا گیا جس میں تقریباً ساڑھے تین سے زائد بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ بچوں کے والدین بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مجود تھے۔
اس موقع پر ٹیٹا گڑھ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 18 کے کوآرڈینیٹر نوشاد عالم نے کہا کہ 'پہچان فاؤنڈیشن گزشتہ چند برسوں سے اچھا کام کر رہا ہے۔ وہ بھی اس فاؤنڈیشن سے جڑے ہوئے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'پہچان فاؤنڈیشن نہ صرف ٹیٹاگڑھ اور اس کے اطراف بلکہ شمالی 24 پرگنہ کے دور دراز کے علاقوں میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے جس سرحدی گاؤں (بنگلہ دیش بھارت بین الاقوامی سرحد) بھی شامل ہے۔'