ہگلی: مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں واقع فرفرہ شریف کے صفیری صدیقی نے جنگی پاڑہ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ صفیری صدیقی نے الزام لگایا کہ رکن اسمبلی شوکت مولا نے انہیں گذشتہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے واٹس ایپ پر کال کی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ بھانگوڑ، کیننگ، بھرت پور سمیت دونوں 24 پرگنہ میں انہیں جہاں بھی دیکھا جائے گا وہاں ان کی پٹائی کی جائے گی۔ صفیری صدیقی نے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ میں نے ان کی بے عزتی کی ہو۔ دھمکی آمیز کال کرنے والوں نے میرے چچا کو بھی گالی دی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو فرفراشریف آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اگلے دن رات 11:38 پر شوکت ملا نے مجھے واٹس ایپ پر کال کی۔ آپ نے فون پر جو کچھ بھی کیا۔ اس سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔
ُPeerzada Of Furfura Sharif Saferi Siddiqui فرفرا شریف کے پیرزادہ صفیری صدیقی کو دھمکی آمیز کال، شکایت درج - جنگی پاڑہ پولیس اسٹیشن
فرفرا شریف کے پیرزادہ صفیری صدیقی نے بھانگوڑ میں ترنمول کے آبزرور اور رکن اسمبلی شوکت مولا پر دھمکی آمیز فون کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ Peerzada Of Furfura Sharif Saferi Siddiqui
یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui Gets Bailکلکتہ ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت منظور
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پر دھمکی آمیز فون کرنے کا الزام لگایا۔ ان کے ساتھ ساتھ نامعلوم لوگوں سے بھی دھمکی آمیز کالز آرہے ہیں، جس نمبر سے کال آیا تھا اسے تھانے کو دے دیا ہے۔ گالی اور دھمکی دینے والے لوگ مختلف زبانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ پیرزادہ صفیری انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ عام لوگوں کو اس طرح کی دھمکی ملنے سے سکیورٹی کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف اس سلسلے میں ترنمول کانگریس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔