اردو

urdu

ETV Bharat / state

ُہُگلی میں پرامن ووٹنگ جاری - ووٹنگ جاری

مغربی بنگال کے 7 سیٹوں پر بھی ووٹنگ جاری ہے۔ مغربی بنگال کی بیرکپور پارلیمانی حلقے پر سب کی نظریں ہیں جہاں ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں براہ راست مقابلہ ہے۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔

مغربی بنگال کے ہگلی میں پر امن ووٹنگ جاری

By

Published : May 6, 2019, 1:31 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی پارلیمانی حلقے میں ای ٹی وی بھارت نے رائے دہندگان سے بات چیت کی۔ ہگلی پارلیمانی حلقے کے بھدریشور بوتھ 230،231اور 229 کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ یہاں پر ووٹنگ پر امن طور پر ہو رہی ہے کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

مغربی بنگال کے ہگلی میں پر امن ووٹنگ جاری

ترنمول کانگریس کے ایک حمایتی نے بتایا کہ ہگلی میں براہ راست مقابلہ سی پی آئی ایم اور ترنمول کانگریس کے درمیان ہے۔

واضح ہو کہ ہگلی پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی نے اداکارہ لاکٹ چٹرجی کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی بھی اس سیٹ پر جیت کا دعویٰ کر رہی ہے. ایک ووٹر نے کہا کہ ملک کو ایسی حکومت چاہئے جو سیکولر ہو جس کی نظر سب پر برابر ہوں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details