منگل کے روز مغربی بنگال میں بالی گنج اسمبلی حلقہ اور آسنسول لوک سبھا میں ضمنی انتخابات ہوئے۔ بالی گنج اسمبلی حلقہ میں ڈھائی لاکھ ووٹر نے اپنا فیصلہ ای وی ایم مشین میں بند کر دیا ہے۔ Ballygunge Bypolls
بالی گنج اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس نے بابل سپریو کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جب کہ سی پی آئی ایم نے سائرہ شاہ حلیم کو اپنا امیدوار بنایا ہے، بی جے پی نے کیا گھوش اور کانگریس کے قمرو چودھری بھی مقابلے میں ہیں۔ مجموعی طور پر پولینگ پر امن رہی۔ لیکن بی جھ پی کی طرف سے ووٹروں کو دھمکی دینے کے الزامات لگائے گئے۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے رول پر ایک بار پھر سوال اٹھایا۔
بی جے پی کی امیدوار کیا گھوش نے الزام لگایا تھا کہ بنگال پولیس کے اہلکار بوتھ کے اندر بیٹھے ہوئے تھے، بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا گیا۔ 64 نمبر وارڈ کے بوتھ نمبر 123 میں ای وی ایم مشین خراب ہونے کی خبر آئی۔ سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے ریگنگ کا الزام لگایا۔ جب کہ مرکزی فورسز کا کہنا تھا کہ وی وی پیٹ خراب ہونے سے کچھ دیر ووٹنگ بند تھی۔