کلکتہ میڈیکل کالج واسپتال کے خلاف مریض نے الزام عاید کیا کہ کئی گھنٹے تک ایمبولنس میں رہنا پڑا۔ حالت خراب ہونے کے بعد داخل کرا یا گیا ہے۔
مریض نے شکایت کی ہے کہ جب وہ علاج کے لیے بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال علاج کے لیے گئے تو اسپتال انتظامیہ نے واپس کردیا اس کے بعد کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں بھی علاج کےلیے کافی انتظار کرنا پڑا۔
کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ جب کہ آئی ڈی اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ چوں کہ بستر خالی نہیں تھا اس لیے مریض کو کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کورونا کے ایک مریض کی ایمبولنس میں ہی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ہوڑہ کی رہنے والی خاتون کو اسپتال سے دوسرے جگہ منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی درمیان خاتون کی موت ہوگئی۔ ناراض فیملی نے الزام عاید کہ یہ موت اسپتال کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ 29 جولائی کو بھارت پہنچ جائے گی
70سالہ خاتون کو پہلے ہوڑہ کے گولا باڑی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔کورونا کی جانچ کرائی گئی تو معلوم ہوا کہ خاتون کورونا سے بھی متاثر ہیں۔ اس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو کورونا اسپتال میں منتقل کردیا۔اسی درمیان علاج ملنے میں تاخیر کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔