اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں منی لاک ڈاؤن کا جزوی اثر - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ جس کے سبب کورونا کے نئے معاملے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے پوری ریاست اس کی زد میں آگئی ہے۔ منی لاک ڈاؤن کا جزوی اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

wb_kol_partial impact of mini lockdown across state _wbur10001
بنگال مین منی لاک ڈاؤن کا جزوی اثر

By

Published : May 3, 2021, 12:42 PM IST

کورونا وائرس سے نجات کے لئے ریاست میں منی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوسرے روز کہیں اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے تو کہیں سرعام اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

دیکھیئے ویڈیو

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ جس کے سبب کورونا کے نئے معاملے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے پوری ریاست اس کی زد میں آگئی ہے۔

کولکاتا کے بیشتر علاقوں میں منی لاک ڈاؤن کے دوسرے دن بھی جزوی طور پر اثر دیکھنے کو ملا۔ بیشتر علاقوں میں طے شدہ وقت ختم ہونے کے باوجود بھی بازارں اور دکانیں کھلیں رہیں۔

شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ سمیت دیگر اضلاع میں منی لاک ڈاؤن کا زیادہ اثر دیکھنے کو ملا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کا منی لاک ڈاؤن کا فیصلہ درست ہے. لاک ڈاؤن سے نمٹنے کے لئے یہ ضروری ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ضروری ہے لیکن یہ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

عام لوگوں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر بیداری کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں پر قابو پانے کے لئے ریاست بھر میں منی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

ریاستی حکومت نے منی لاک ڈاؤن کے دوران کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 27 مارچ تا اپریل کے درمیان آٹھ مراحل میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کئے گئے تھے۔شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی کے امیدواروں کی موت کے بعد وہاں 16 مئی کو الیکشن کرائے جائیں گے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18ہزار 865 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 89 ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہےڈ اس بیماری سے اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details