کولکاتا:مغربی بنگال کے ادارالحکومت کولکاتا کی عدالت نے پرائمری بورڈ کے سابق صدر مانک بھٹاچاریہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر تے ہوئے 28 اکتوبر تک جیل کی حراست میں بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔Partho Chatterjee Would not Respond Fellow EX Party Man
پارتھو چٹوپادھیائے کی طرح مانک بھٹاچاریہ کو بھی پریذیڈنسی جیل کے 22نمبروارڈ میں رکھا گیا ہے۔ وہ پارتھو چٹرجی کے سیل کے پاس رہیں گے۔آج جب انہیں عدالت میں پیش کرنے کیلئے لایا جارہا تھا تو ان کی نظر پارتھو چٹرجی پر پڑگئی۔انہوں نے پارتھو چٹرجی کو آوازدیا مگر پارتھو چٹرجی نے ان سنا کردیا۔
سابق وزیر پارتھو چٹرجی نے اپنے سابق ساتھی اور مانک کے سلام کا جواب نہیں دیا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت میں مانک بھٹاچاریہ کے خلاف دھماکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانک کی اہلیہ کاایک ایسے شخص کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ہے جس کا6سال قبل انتقال ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں؛Mehbooba on Accession of JK with India جموں و کشمیر نے سیکولر بھارت کے ساتھ الحاق کیا، بھاجپا بھارت کے ساتھ نہیں، محبوبہ مفتی
متوفی کے ساتھ ان کی بیوی کے مشترکہ اکاؤنٹ میں 3 کروڑ روپے ہیں۔ اس کے علاوہ مانک کے رشتہ داروں سے ای ڈی کو 10 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد شدہ سی ڈی میں 4 ہزار امیدواروں کی فہرست ملی ہے۔ مانک بھٹاچاریہ نے سی ڈی بندی کی فہرست میں 2500 لوگوں کو نوکریاں دی ہیں۔ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ مانک ڈی ایل ای ڈی رجسٹریشن کے لیے فی طالب علم 5000 روپے لیت، ای ڈی کا یہ دعویٰ ہے۔Partho Chatterjee Would not Respond Fellow EX Party Man