اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medical Examination of Partha Chatterjee پارتھو چٹرجی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا گیا - پارتھو چٹرجی کی خبر

مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھو چٹرجی کوطبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں معائنے کے بعد انہیں واپس جنوبی کولکتا کی پریزیڈنسی جیل بھیج دیا گیا۔ Medical Examination of Partha Chatterjee

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 20, 2022, 10:26 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی پریذیڈنسی جیل میں بند سابق وزیر پارتھو چٹرجی کو کمزوری محسوس ہونے کے بعد ہفتہ کو طبی معائنہ کے لیے ریاست کے ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا۔ Medical Examination of Partha Chatterjee

سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ریاست کے سابق وزیر تعلیم اور تجارت پارتھو چٹرجی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تقرری میں منی لانڈرنگ اور بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وہ 31 اگست تک عدالتی حراست میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں معائنے کے بعد انہیں واپس جنوبی کولکتا کی پریزیڈنسی جیل بھیج دیا گیا۔

ای ڈی نے ان گھپلوں سے متعلق تلاشیوں میں چٹرجی اور ان کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھروں سے تقریباً 50 کروڑ روپے نقد اور 4.5 کروڑ روپے کے سونے کے زیورات برآمد ہونے کے بعد ای ڈی نے 23 جولائی کو گرفتاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Bengal SSC scam سابق وزیر پارتھو چٹرجی كی جیل حراست میں توسیع

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details