کولکاتا:دو ستمبر یعنی جمعہ سے مغربی بنگال اسمبلی میں اجلاس کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔جمعہ کو اسمبلی میں ہونے والے اجلاس سے ایک دن پہلے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ اسمبلی میں سابق وزیر پارتھو چٹرجی کی کرسی اور ان کے دفتر کو کسی اور کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔CM Mamata Banerjee Says Partho Chatterjee Seat And Room Not To Be alloted Any One In The Assembly
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ پارتھو چٹرجی اسمبلی کے رکن ہیں۔وہ اسمبلی کے اجلاس میں اکثر و بیشتر اہم رول ادا کرتے تھے ہیں۔ان کی کرسی اور ان کے دفتر کو کسی اور کے حوالے کیسے کیا جا سکتا ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ نے اس سلسلے میں زیادہ کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔دوسری طرف ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے اس فیصلے پر حزج اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارتھو چٹرجی کولے کرکیا کہنا چاہتی ہیں اور کیا کرنا چاہتی ہیں اس کولے کرواضح کرنے کی ضرورت ہے۔