ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengal School Recruitment Scam پارتھو چٹرجی اور ارپیتا گھوش کو اب عدالت میں ورچوئل پیش کیا جائے گا - پارتھو چٹرجی کی خبر

ایس ایس سی بھرتی بدعنوانی کیس میں گرفتار پارتھا چٹرجی پریزیڈنسی جیل میں بند ہیں۔ ارپیتا علی پور خواتین جیل میں میں قید ہیں۔ ان دونوں کوعدالت میں ورچوئل پیش کیا جائے گا۔Bengal School Recruitment Scam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 8:32 PM IST

کلکاتا: اسکول سروس کمیشن بھرتی گھوٹالہ میں گرفتار پارتھو چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کو عدالت میں ورچوئل طریقے سے پیش کیا جائے گا۔ پریذیڈنسی اور علی پور جیل انتظامیہ نے پارتھو چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کو عدالت کے سامنے جسمانی طور پر پیش کرنے میں سیکورٹی مسائل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عدالت سے اجازت طلب کی تھی۔ جج نے اس درخواست کو منظور کرلیا ہے۔

ایس ایس سی بھرتی بدعنوانی کیس میں گرفتار پارتھا چٹرجی پریزیڈنسی جیل میں بند ہیں۔ ارپیتا علی پور خواتین جیل میں میں قید ہیں۔ پولس نے دونوں کو بنشل کورٹ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا۔ لیکن ہر بار پولس کو پارتھو اور ارپیتا کو عدالت میں پیش کرن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ان دونوں افراد کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ عدالت کے احاطے میں جمع ہوجاتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو بھیڑ کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید یہ کہ پارتھو کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ارپیتا نے عوام میں بھی کافی تجسس پیدا کیا ہے۔ جب ارپیتا کو پارتھو چٹرجی کے ساتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو بہت سے لوگ ان دونوں لوگوں کے خلاف سخت تبصرے بھی کر تے ہوئے نظر آئے۔ اس کے نتیجے میں دونوں افراد کے درمیان جسمانی زیادتی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا اور ای ڈی نے عدالت کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ارپیتا کی جان کو خطرہ ہے۔ ان سب کے علاوہ پارتھا چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کی عدالت میں آمدورفت کے دوران میڈیا کی بھی بھیڑ ہوجاتی ہے۔

اس سے قبل ایک خاتون نے پارتھا چٹرجی پر اس وقت جوتا پھینکا تھا جب وہ ای ڈی کی حراست میں تھے۔ جیل حکام نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی واقعہ دہرایا جائے۔ اس لیے وہ پارتھو-ارپیتا کے بارے میں محتاط رہنے پر مجبور ہیں۔ جیل میں ان ونوں افراد پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Partha Chatterjee Friend Arpita Mukherjee: مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کون ہیں؟

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details