اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے رہنما پر رشوت خوری کا الزام

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے شانتی پور پنچایت سیمتی کے ایکزیکییٹو رکن اور ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ شاہنواز پر پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گھر دلانے کے نام پر لوگوں سے ناجائز پیسے لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹی ایم سی کے رہنما پر رشوت خوری کا الزام
ٹی ایم سی کے رہنما پر رشوت خوری کا الزام

By

Published : Jul 28, 2021, 4:06 PM IST

پنچایت رکن شیخ شاہنواز کے خلاف شانتی پور کے مختلف علاقوں میں پوسٹر لگائے گئے، پوسٹر میں ان کے خلاف 'کٹ منی' سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پنچایت رکن شیخ شاہنواز پر الزام ہے کہ انہوں نے شانتی پور پنچایت میں رہنے والے لوگوں سے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گھر دلانے کے نام پر لوگوں سے 20 سے 30 ہزار روپیے لیے ہیں۔

رکن پنچایت شیخ شاہنواز کا کہنا ہے کہ ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، بے بنیاد الزام کے ذریعہ انہیں بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الزام سچ ہے تو اسے ثابت کریں، ابھی تک ایک بھی شخص نے میرے خلاف شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee: سونیا گاندھی، اروند کجریوال اور جاوید اختر سے ملاقات کریں گی ممتا


شیخ شاہنواز کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ہی چند لوگ انہیں بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ان لوگوں نے ہی علاقے میں میرے خلاف پوسٹر لگوائے ہیں۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما جمال الدین کا کہنا ہے کہ شیخ شاہنواز کے خلاف ابھی تک شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، اس لئے ہم ان کے خلاف کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details