اردو

urdu

ETV Bharat / state

Repolling In Bengal بنگال میں پنچایت انتخابات کی دوبارہ پولنگ شروع - مغربی بنگال میں ریاستی الیکشن کمیشن

مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے لیے دوبارہ پولنگ پیر کی صبح 7 بجے 22 اضلاع کے 697 بوتھوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔

بنگال میں پنچایت انتخابات کی دوبارہ پولنگ شروع
بنگال میں پنچایت انتخابات کی دوبارہ پولنگ شروع

By

Published : Jul 10, 2023, 1:26 PM IST

بنگال میں پنچایت انتخابات کی دوبارہ پولنگ شروع

کولکاتا:مغربی بنگال میں ریاستی الیکشن کمیشن نے کل 697 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اتوار کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ان پولنگ اسٹیشنوں پر ہفتے کے روز ووٹنگ ہوئی تھی۔مرشد آباد میں سب سے زیادہ 175 بوتھ، مالدہ میں 110 اور نادیہ میں 89 بوتھس پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کوچ بہار میں 53 بوتھ، شمالی 24 پرگنہ میں 46، شمالی دیناج پور میں 42، جنوبی 24 پرگنہ میں 36، مشرقی مدنا پور میں 31، ہگلی میں 29، جنوبی دیناج پور میں 18، بیر بھوم اور جلپائی گوڑی میں 14،14،مشرقی دیناج پور میں 10 ، بانکوڑہ اور ہاوڑہ میں آٹھ آٹھ، مغربی بردوان میں چھ، پرولیا میں چار، مشرقی بردوان میں تین اور علی پور دوار میں ایک مرکز پر دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bengal Panchayat Election مغربی بنگال کے 697 بوتھس پر آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی

کمیشن نے ہر بوتھ پر مرکزی فورس کے چار اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز ووٹنگ کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد میں 17 افراد مارے گئے تھے۔دریں اثنا، گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس اتوار کو نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ پیر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے اتوار کو تین درجے پنچایتی انتخابات کے لیے کل 697 بوتھوں پر پیر کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ 19 اضلاع میں پھیلے ان تمام بوتھوں پر ہفتہ کو پولنگ ہوئی۔ مرشد آباد میں سب سے زیادہ بوتھ (175) ہیں جہاں دوبارہ پولنگ ہوگی، مالدہ 110 کے ساتھ دوسرے اور نادیہ 89 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ بنگال میں پنچایتی انتخابات کے دوران تشدد میں ہلاکتوں پر اپوزیشن بالخصوص بی جے پی نے حکمراں پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details