کولکاتا: مغربی بنگال سیکرٹریٹ نوبنو ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری نے کہا کہ مئی کے دوسرے ہفتہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ، ایس ڈی اوز کی موجودگی میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ اور اس ہدایت کے فوراً بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہے کہ اس کے بعد پنچایت انتخابات منعقد ہونے کا امکان ہے۔ چیف سکریٹری نےدوارے سرکار کے لئے ضلع کمشنر، بی ڈی او، ایس ڈی او کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں براہ راست بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے عمل کو 20 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس کے علاوہ آج کی میٹنگ میں چیف سکریٹری نے ہدایت دی کہ لکشمی بھنڈرا کے خلاف تمام شکایات کو جلد حل کیا جائے۔لکشمی بھنڈار کے تقریباً تین لاکھ شکایات کا ابھی تک کوئی ازالہ ہونا باقی ہے۔ چیف سکریٹری نے میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹس کوشکایات کو جلد سے جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔ ذرائع کے مطابق دوار ے سرکار کے کیمپوں کے لئے نیوز بوتھ پر مبنی 94377 کیمپ بنائے گئے تھے۔ ان کیمپوں میں کل 58 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے 32 لاکھ سے زیادہ درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔ لکشی بھنڈار کے لئے 591,000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ہیلتھ پارٹنر کارڈ کے لئے 3 لاکھ 42 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔