اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستانی دوشیزہ اپنی محبت کے لئے کراچی سے کولکاتا پہنچی - حبت تمام سرحدوں کی زنجیروں کو توڑ کر مل جاتی ہے

پاکستان‌ کی ایک دوشیزہ اپنی محبت کو حاصل کرنے کے ارادے سے کراچی سے واگھہ بارڈر پہنچی اور پھر وہاں سے کولکاتا کے پارک سرکس پہنچ گئی۔ پاکستان کی جویریہ اور کولکاتا کے سمیر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔ Pakistani Girl In Kolkata

پاکستانی دوشیزہ اپنی محبت کے لئے کراچی سے کولکاتا پہنچی
پاکستانی دوشیزہ اپنی محبت کے لئے کراچی سے کولکاتا پہنچی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 11:19 AM IST

Updated : Dec 7, 2023, 12:02 PM IST

کولکاتا: محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، محبت تمام حدود و قیود کی زنجیروں کو توڑ کر مل جاتی ہے، حالانکہ عاشق جوڑوں کو کئی بار اس کی بھاری قیمت بھی چکانی پڑتی ہے۔ یہ حقیقی زندگی میں بار بار ثابت ہوا ہے۔ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے۔ پاکستان کی سیما حیدر سوشل میڈیا کے دوست سچن مینا کی محبت میں گرفتار ہو کر ہندوستان آگئی۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی انجو نے محبت کی خاطر اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر پاکستان چلی گئی اور اپنے عاشق نصراللہ سے شادی کی۔

تازہ واقعے میں پاکستان‌ کی ایک دوشیزہ اپنی محبت کو حاصل کرنے کے ارادے سے کراچی سے واگھہ بارڈر پہنچی اور پھر وہاں سے کولکاتا کے پارک سرکس پہنچ گئی۔ پاکستان کی جویریہ اور کولکاتا کے سمیر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔ دو روایتی حریف ملکوں کا ایک عاشق جوڑا ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔ پاکستانی دلہن پارک سرکس (کولکاتا) کے دولہے سے شادی کے لیے کولکاتا پہنچ گئی ہے۔ لیکن اس معاملے میں سب کچھ قانون کے مطابق ہے۔

جویریہ صرف 45 دن کے ویزے پر شادی کے لیے پاکستان سے راست کولکاتا کے پارک سرکس پہنچی ہے۔ کراچی کی رہائشی 21 سالہ زویریہ خان کی شادی پارک سرکس کے نوجوان سمیر خان سے جنوری میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ 2018 سے جویریہ کی پارک سرکس کے سمیر سے سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی۔ اسی وقت سمیر نے فیصلہ کیا کہ وہ جویریہ سے شادی کریں گے۔ اس وقت سے سوشل میڈیا اور ویڈیو کال پر محبت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

لیکن بھارت سے پاکستان یا پھر پاکستان سے انڈیا میں آنا آسان نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کے تلخ تعلقات کی وجہ سے لوگوں کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی برسوں کے انتظار کے بعد بالآخر جویریہ کو ہندوستان آنے کے لیے 45 دن کا ویزا مل گیا۔ وہ اسی ویزا کے ساتھ کل کولکاتا آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرحد پار محبت کی ایک اور کہانی، پاکستانی لڑکی کا اٹاری واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال

ای ٹی وی بھارت اردو نے سمیر خان کے اہل خانہ سے ملنے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی فرد کیمرے کے سامنے آنے کے لیے تیار نہیں ہوا۔ سمیر اور اس کے گھر والوں کو اضافی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ گھر والوں نے آف دی کیمرہ کہا کہ انہیں اپنی پاکستانی بہو کو کولکاتا تک لانے کے لیے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ویزا کی توسیع کے لیے درخواست دی ہے۔ گھر والوں کو خدشہ ہے کہ ویزا میں توسیع نہیں ہونے کی صورت میں شادی کہیں منسوخ نہ ہو جائے۔

Last Updated : Dec 7, 2023, 12:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details