اردو

urdu

ETV Bharat / state

طوفان امفان: نشیتی علاقوں سے لاکھوں افراد کو منتقل کیا گیا - evacuated in Odisha

گردابی طوفان امفان کچھ کمزور ہوکر ایک انتہائی خطرناک سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحلی اضلاع سے لاکھوں افراد کو ساحل سے ہٹا دیاگیا ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

Over 1 lakh evacuated in Odisha as cyclone Amphan nears landfall
طوفان امفان: نشیتی علاقوں سے لاکھوں افراد کا تخلیہ

By

Published : May 20, 2020, 10:25 AM IST

اڈیشہ کے 13 غیرمحفوظ اضلاع کے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کا تخلیہ کیا گیا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہونچایا گیا ہے۔ طوفان امفان چہارشنبہ کی شات بنگلہ دیش کے ہاٹیہ جزیرہ اور کولکتہ سے 180کیلومیٹر دور مغربی بنگال کے دیگھا کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا۔

طوفان کے باعث آج اڈیشہ کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں چلیں گی اور بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ سپر طوفان کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلیے 1,704 کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

یہ طوفان مغربی گنال کے ڈیگھا ساحل سے 510 کیلومیٹر دور خلیج بنگال میں مرکوز ہے اور امکان ہے کہ وہ شمالی سمت بڑھے گا۔ دونوں ریاستوں میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details