ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سنہ 2021 سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم کو لے کر تبادلہ خیال جاری ہے۔
اس درمیان شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ میں فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جلد از جلد فیصلہ کرنے کی بات کہی ہے۔
ہماری سیاسی جماعت سیکولر ہے: عباس صدیقی انہوں نے کہا کہ پہلے اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر فیصلہ کرتے ہیں۔ اس کے بعد بریگیڈ ریلی میں شرکت کے بارے میں بات کی جائے گی۔ فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی نے کہا کہ بریگیڈ ریلی میں شرکت کرنے سے زیادہ ضروری اس وقت سیٹوں کی تقسیم کو لے کر فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میں 60 سے 70 سیٹوں پر امیدوار اتارنا چاہتا ہوں لیکن اتحاد میں شامل جماعتوں کے مشورے بھی ضروری ہیں۔ انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: بی جے پی یوا مورچہ کی رہنما کوکین کے ساتھ گرفتار
عباس صدیقی نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔
انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیر زادہ عباس صدیقی نے کہا ہے کہ 'ہم صرف مسلم اکثریتی اضلاع میں امیدواروں کو اتارنا نہیں چاہتے ہیں بلکہ ہماری پارٹی سیکولر ہے اور ریاست کے تمام اضلاع میں انتخابات لڑنا چاہتے ہیں'۔
خیال رہے کہ مغربی بنگال کی سیاست میں قدم رکھنے والے خانقاہ فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی نے 22 جنوری سنہ 2021 کو انڈین سیکولر فرنٹ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کیا تھا۔ عباس صدیقی نے اس موقع پر کہا تھا کہ ان کی جماعت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر ریاست کے اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کا استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔