مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر ہے-
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے پرچہ نامزدگی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ساتھ انتخابی میدان میں ہے.
اسی درمیان ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کو بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے.
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گی.
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ضمنی انتخابات کے لئے حالات ساز گار ہے. اسی کے مدنظر ضمنی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا. کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے پاس امیدوار نہیں ہے. اسی وجہ سے نے پرینکا تبروال کو ممتابنرجی کے خلاف امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے. پرینکا تبروال کا سرگرم سیاست سے دور دور تک کوئی وابستہ نہیں ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں ٹک نہیں پائیں گی کیونکہ ان پاس کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے. ممتابنرجی نے ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کا سیلاب لا چکی ہیں.
مزید پڑھیں:
ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گی: فرہاد حکیم - ترنمول کانگریس
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے پرچہ نامزدگی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

فرہاد حکیم
لوگوں کو بے ایمان رہنماؤں سے کوئی امید نہیں: فرحاد حکیم
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نندی گرام سے الیکشن لڑی تھیں جہاں انہیں شھبندو ادھیکاری کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.
اسمبلی انتخابات میں شکست کے باوجود ممتابنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں. انتخابی کمیشن کی ضابط کے مطابق الیکشن کے چھ مہینوں کے اندر اندر ضمنی انتخابات میں جیت کر پہلے اسمبلی رکن بننے کے بعد عہدے پر رہ کر کام کرنا پڑتا ہے.