کولکاتا: مغربی بنگال میں سی بی آئی نے ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ کار میں توسیع ہونے کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس کے رہنماوں اور اس کے حامی اعلیٰ عہدے پر فائز عہدیداران کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔Opposition Parties Slam West Bengal Govt Over Teachers Recruitment Scam
سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحقیقات جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے توں توں نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔انجان چہروں اور ناموں پر سے پردہ اٹھنے لگا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید لوگوں کی گرفتاری طے مانی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے دور اقتدار میں 99 فیصد بحالیاں غیر قانونی ہے۔سب کی جانچ ہونی چاہیے۔ایس ایس سی میں بدعنوانی کا دائرہ اتنا بڑا ہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کی حکومت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
سی پی آئی مرکزی پولیٹ بیورو کے رکن سجن چکرورتی نے کہا کہ ملک میں دو ہی پارٹیاں ترنمول کانگریس اور بی جے پی ہیں جو مذہب اور تعلیمی اداروں کو لے کر سیاست کرتی ہیں۔اسی وجہ سے مغربی بنگال آج پسماندہ ریاستوں کے مقابلے بچھڑ چکی ہیں۔