کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی کے باہر حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی بے عزتی کرتے ہے۔ اگر اسمبلی میں بی جے پی کے قائدین اور وزیر اعظم مودی کی بے عزتی کی جاتی ہے تو اصولی طور پر اس کا جواب دینا میری ذمہ داری بنتی ہے۔Opposition Leader Suvendu Adhikari Slam CM Mamata Banerjee Over Assembly attendence
بی جے پی کے رکن اسمبلی شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ جس طرح کی عزت حکمراں جماعت کے ممبران اسمبلی کو ملتی ہے۔ کیا اسی طرح کی عزت بی جے پی کے ممبران اسمبلی کو دی جاتی ہے۔ اگر وہ واقعی چاہتے ہیں کہ بی جے پی ارکان اسمبلی آئیں تو کارڈ پر ان کے نام چھاپ کر انہیں مدعو کریں۔ اس کے بعد ہم جائیں گے۔
حزب اختلاف کے رہنما سبھندو ادھیکاری نے کہاکہ حال ہی میں اسمبلی سے ایک کارڈ پرنٹ کیا گیا تھا لیکن اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کا نام نہیں ہے۔ 1956 کے بعد اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے۔