یاس طوفان سے مغربی بنگال کے تین ضلع جنوبی 24 پرگنہ شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور ضلع کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاہے۔
طوفان کے سب سے زیادہ متاثرہ تینوں علاقوں کے جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کا دورہ کیا۔
سیاست سے اوپر اٹھ کر لوگوں کی مدد کرنی چاہیے :شھبندو ادھیکاری وزیراعظم نریندر مودی نے طیارے کے ذریعہ تینوں اضلاع کا ہوائی جائزہ لینے کے بعد اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ لیکن اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی 30 منٹ تاخیر سے پہنچی اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے میٹنگ کے لیے دیگھا روانہ ہو گئیں۔
وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کی عادت بن گئی ہے کہ وہ ہر چیز کو لے کر سیاست کرتے ہیں۔
سیاست سے اوپر اٹھ کر لوگوں کی مدد کرنی چاہیے :شھبندو ادھیکاری شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاست سے اوپر اٹھ کر طوفان سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کی مدد کرنی چاہئے۔ اس وقت انہیں ہماری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے مغربی بنگال کے عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کروں گا اور دوسروں سے بھی ایسی ہی امید کرتے ہیں۔
بی جے پی کے رہنما شھبندو کا کہنا ہے کہ مشرقی مدنی پور ضلع کے بیشتر علاقوں میں پختہ باندھ نہیں ہونے کی وجہ سے سمندر کا پانی گاؤں میں داخل ہوا۔
دیگھا ترقیاتی بورڈ کے تحت جس طرح سے اولڈ اور نیو دیگھا میں باندھ بنائے گئے ٹھیک اسی طرح ضلع کے دوسرے علاقوں میں بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اس وقت طوفان سے متاثرہ علاقوں کے متاثرہ لوگوں کی مدد اور ان کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان کرنا چاہیے۔