کولکاتا:مرکزی حکومت کی جانب سے گجرات میں مقیم بنگلہ دیش،افغانستان ،پاکستان سے آئے ہوئے شہریوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے تحت شہریت دینے کے اعلان کے بعد مغربی بنگال میں بھی سی اے اے کو لے کر سیاست تیز ہوگئی ہے۔Opposition Leader Suvendu Adhikari Says CAA Will Also Implement In West Bengal Soon
مغربی بنگال کی مین اپوزیشن جماعت بی جے پی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر ایک بار پھر سیاست تیز کردی ہے۔پنچایت انتخابات سے قبل بی جے پی سی اے اے کے نام پر سیاست گرمانے کی کوشش تیز کردی ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف رہنما شبھندو اددھیکاری نے کہاکہ گجرات کے بعد ریاست مغربی بنگال میں بھی شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔اس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر ڈرافٹ تیار کر چکی ہے۔اس کے تحت ہی گجرات میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔گجرات میں جب شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا جا سکتا ہے تو مغربی بنگال میں بھی اس کا قانون کو نافذ کیا جائے گا۔