مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں حزب اختلاف کے رہنما Opposition Leader Suvendu Adhikari شھبندو ادھیکاری نے Suvendu Adhikari Criticises Mamata Govt وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت پر جم کر تنقید کی۔
حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہاکہ ہلدیہ بھارت کے ترقی یافتہ بندرگاہوں میں سے ایک تھا، لیکن ریاستی کی سیاست کی وجہ سے پچھڑنے لگا ہے، یہاں ترقی کم سیاست زیادہ ہوتی ہے۔'
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے صنعتی خطہ ہلدیہ بندرگاہ، درگاپور (اسپات کے کارخانے)، چترنجن لوکو موٹیو فیکٹری، شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور جوٹ صنعت تباہی کی دہلیز پر ہے۔ ریاستی حکومت کے پاس ان صنعتی خطوں میں جان ڈالنے کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرکپور جوٹ صنعت پوری دنیا میں مشہور تھی۔ بنگلہ دیش سے بہتر جوٹ کے بنے ہوئے سامان یہاں ملتے تھے لیکن آج اس خطہ کے بیشتر کارخانے بند پڑے ہوئے ہیں، لوگ بے روزگار ہیں۔'
بی جے پی کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے پاس نہ ڈوبتے ہوئے انڈسٹری کو پٹری پر لانے کا منصوبہ ہے اور نہ بے روزگاری دور کرنے کے لیے وہ سنجیدہ ہیں۔'
انہوں نے کہاکہ' وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کی غلط صنعتی پالیسی کے سبب کوئی بھی صنعت کار مغربی بنگال میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہے۔'
حزب اختلاف کے رہنما کے مطابق مغربی بنگال کی سرزمین پر ترنمول کانگریس کی حکومت برسوں سے ہے، گزشتہ دس برسوں کے دوران بنگال کی سرزمین پر ایک نیا کارخانہ قائم نہیں ہو سکا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ بنگال کے بے روزگار نوجوان ملازمت کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے کے لیے مجبور ہیں۔'
Suvendu Adhikari Criticises Mamata Govt: بنگال میں صنعتی ترقی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا
حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے Suvendu Adhikari Criticises Mamata Govt مغربی بنگال کی موجودہ حکومت پر صنعتی ترقی کے نام پر عام لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بنگال میں صنعتی ترقی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا
مزید پڑھیں: