اس احتجاجی ریلی کے دوران بینر پر متاثرہ کا نام لکھا ہوا تھا، جس پر اپوزیشن پارٹیوں نے جم کر تنقید کی۔
مغربی بنگال کے اپوزیشن رہنما عبدالمنان نے کہا کہ اسمبلی انتخابات قریب ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما دباؤ میں آکر اپنا دماغی توازن کھو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیو جلپائی گوڑی میں وزیر گوتم دیب کی نگرانی میں ہاتھرس واقعہ کے خلاف ریلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ احتجاجی ریلی اچھی بات ہے لیکن اس کا غلط استعمال درست نہیں ہے۔
اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ ریلی کے دوران بینر پر متاثرہ کانام اور پتہ لکھا ہوا تھا جو اخلاقی طور پر بالکل غلط ہے۔
عبدالمنان کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما دباؤ میں آکر غلط اورصحیح کا فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔