مغربی بنگال کے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے 144 وارڈز میں سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود بیشتر علاقوں میں پولنگ کے دوران خونی جھڑپوں اور بموں سے حملہ کرنے کی اطلاع Reports of Clashes And Bombings ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 137 میں کانگریس اور آزاد امیدوار نےترنمول کانگرس Trinamool Congressپر پانچ پولنگ بوتھوں میں ریگینگ Rigging in Five Polling Boothsکرنے کا الزام عائد کیا۔
میٹیابرج میں وارڈ نمبر 137 کے پانچ پولنگ بوتھوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامیوں اور کانگریس و آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔
کانگریس کے امیدوار وسیم انصاری کا الزام ہےکہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پانچ پولنگ بوتھ بند کرکے زبردست ریگینگ کی ہے۔ اس کی مخالفت کرنے والے پولنگ ایجنٹوں کی بھی پٹائی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس کےسامنے یہ سب کچھ ہوا اور وہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ انہوں نے 137 نمبر وارڈ میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا ہے۔آزاد امیدوار ممتاز بیگم نے بھی ترنمول کانگریس پر ریگینگ کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کولکاتا پولیس کی نگرانی میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس پر کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کا مرکزی فورسز کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی بی جے پی کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔