مغربی بنگال:جنوبی کولکاتا کے ہری دیب پور تھانہ علاقے میں بجلی کے جھٹکے سے ایک نوجوان کی موت پر اپوزیشن جماعتوں نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'کارپوریشن کی لاپرواہی کی وجہ سے نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ opposition accused the Kolkata Municipal Corporation of negligence
اس معاملے پر سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ چند منٹوں کی بارش میں جنوبی کولکاتا کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ کولکاتا کارپوریشن کی لاپرواہی کی وجہ سے نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم کے پاس دوسروں پر الزام تراشی کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے. نوجوان کی موت پر بھی الزام تراشی کے کھیل کھیلنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ opposition accused the Kolkata Municipal Corporation of negligence
مزید پڑھیں:
Opposition Criticize Kolkata Municipal Corporation: اپوزیشن جماعتوں کا کولکاتا میونسپل کارپوریشن پر لاپرواہی کا الزام - Youth Dies Electric Shock
کولکاتا کے ہری دیب پور تھانہ علاقے میں بجلی کے جھٹکے سے ایک نوجوان کی موت پر اپوزیشن جماعتوں نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'کارپوریشن کی لاپرواہی کی وجہ سے نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ opposition accused the Kolkata Municipal Corporation of negligence
دوسری طرف مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے نوجوان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں انکوائری کے نام پر جو کھیل کھیلا جاتا ہے وہ ریاست کے لوگوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے۔ انکوائری سے کیا ہوگا نوجوان واپس لوٹ آئے گا۔ بوڑھی ماں کو اس کا بچہ مل جائے گا۔
ادھیر رنجن چودھری کے اس بیان کے بعد کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے معاملے کی انکوائری کی بات کہی اور کہا کہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔