اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانکی نارہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک - دھماکہ،

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے کانکی نارہ کے رام نگر علاقے میں بم بنانےکے دوران اچانک دھماکے مکان کا چھت گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ۔ بم دھماکے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔

کانکی نارہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک

By

Published : Jul 19, 2019, 4:02 PM IST


مغر بی بنگال کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ اور کانکی نارہ میں گزشتہ ڈھا ئی مہینوں سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ھامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

کانکی نارہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک

پولیس انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس سے عام لوگوں خاص طور پر مسلمانوں کو بڑہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کانکی نارہ کے رام نگر علاقے میں واقع ایک مکان میں بم بنانے کے دوران زور دار دھما کے میں مکان کا چھت گرنے سے ایک شخص شد ید طور پر زخمی ہو گیے۔ پہلے انہیں بھاٹ پاڑہ جنرل ہسپتال میں داخل کریا جہاں ان کی مزید بگڑنے پر جواہرلال نہر ہستپال منتقل کردیا گیا۔ جواہر لال نہرو ہسپتال میں ان کی موت ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ جا ئے وقو ع سے بم بنانے کے سامان بر آمد کیے گیے ہیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونےو الے شخص کی شناخت بشو سرکار(55) کے طور پر ہوئی ہے۔

باشندوں کاکہنا ہے کہ جس مکان میں دھما کہ ہو ا اس کے بالکل قریب میں پرایمری اسکول ہے ۔ اگر یہ دھماکہ دن میں ہو تا تو نہ جانے کیا ہو جا تا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہید دیوس کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات

ترنمول کانگریس کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی شہید دیوس کا انعقاد 21 جولائی کو ہونا ہے اس کے لیے کولکاتا پولیس نے شہر اور اس کے اطرا ف میں سخت سیکورٹی انتطامات کیے ہیں۔

حکمراں جماعت کے شہید دیوس میں تقریباًدس لاکھوں کی شراکت متوقع ہے ۔ اس دوران کولکاتا اور اس کے اطراف سیکورٹی انتظامات پختہ کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مغر بی بنگال کے لال بازار پولیس ہیڈ کو ارٹر میں اعلیٰ پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی جس میں شہید دیوس سے متعلق سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کولکاتا پولیس ذرائع کے مطابق شہید دیوس کے موقع پر کولکاتا میں تقریباً پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کو تقنیات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 50 اعلیٰ پولیس افسران مختلف مقامات پر تعینات ہو ں گے۔

ذرائع کے مطابق 150 پولیس انسپکٹر ،سرجنٹ اور سب انسپکٹر پر اہم سڑ کوں پر تنقیات ہو ں گے ۔اس کے علاوہ سیول انیفارم میں پولیس اہلکاروں کو تنقیات کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈی سی سنٹرل کے ساتھ چار مزید ڈی سی ہوں ۔اس کے علاوہ ڈی سی ڈی ڈی ، ڈی ایس ڈی پر جلسے سے ایک دن قبل رات سیکورٹی انتظامات کی ذمہ داریاں ہوں گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details