اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bomb Blast In Murshidabad مغربی بنگال کے مرشدآباد میں دھماکہ ،ایک شخص ہلاک - مرشدآباد ضلع کے نودا تھانہ

مرشدآباد ضلع کے نودا تھانہ علاقے میں بم دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے پیش نظر ریاست میں سیاست عروج پرہے۔ Bomb Blast In Murshidabad

مرشدآباد میں دھماکہ ،ایک ہلاک
مرشدآباد میں دھماکہ ،ایک ہلاک

By

Published : Mar 10, 2023, 2:44 PM IST

مرشدآباد میں دھماکہ ،ایک ہلاک

مرشدآباد:مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے پیش نظر سیاست عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اسی درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وہیں آج مرشدآباد ضلع کے نودا تھانہ علاقے میں بم دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق مرشدآباد ضلع کے نودا تھانہ کے تحت مدھو پور پنچایت کے ڈینگی پاڑہ گاوں میں واقع ایک آپ کے باغ میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ مقامی باشندے جب جائےو قوع پر پہنچی تو وہاں دو افراد شدید طور پر زخمی حالت میں پڑے ہوئے ہیں، مقامی تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔زخمیوں کو مرشدآباد ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔جہاںڈاکٹروں نے معراج الشیخ نام کے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔

دوسرے زخمی رمضان شیخ کو تشویشناک حالت میں مرشدآباد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں منتقل کیاگیا۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت معراج الشیخ کے طور پر ہوئی ہے۔وہ ڈینگی پاڑہ علاقے کا ہی رہنا والا ہے۔ پولیس نے مزید کہاکہ دھماکے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔فورنسک کی ٹیم کو طلب کی گئی ہے۔اس سلسلے میں زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے ۔جائے وقوع کو سیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Civic Volunteer Death اسلام پور میں گروہی تصادم، سویک والنٹیر کی موت

دوسری طرف کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماوں نے زخمی ہونے والے لوگوں پر بم بنانے کا الزام لگایا ہے۔مقامی باشندوں نے دھماکے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کو لے کر احتجاج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details