کولکاتا میٹرو ٹرین کے پارک اسٹریٹ اسٹیشن میں ٹرین میں سوار ہوتے وقت نوجوان کا ہاتھ دروازے میں پھنس گیا۔ جبکہ اس کا جسم ٹرین کے باہر ہی رہا اور ٹرین چلنے لگی۔
میٹرو کے دروازے میں ہاتھ پھنسے سے نوجوان کی موت
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں میٹرو ٹرین کے دروازے میں ایک نوجوان کا ہاتھ پھنسے سے موت ھوگئی۔ میٹرو میں سوار نوجوان کا ہاتھ دروازے میں پھنسا رہا اور ٹرین چلنے لگی جبکہ نوجوان کا پورا جسم میٹرو کے باہر تھا.
میٹرو میدان اسٹیشن پہنچنے والی تھی کہ نوجوان زیر زمین میٹرو ٹرین کے ٹریک کے درمیان دیوار سے ٹکرا کر شدید طور سے زخمی ہوگیا جس کے بعد ٹرین رک گئی اور پھر اس نوجوان کو ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ عام طور پر میٹرو کا دروازہ جبتک بند نہیں ہوتا ٹرین نہیں چلتی ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہوا اس پر سب حیران ہیں آج شام کے وقت یہ حادثہ پیش آیا جس کے بعد کافی دیر تک میٹرو خدمات متأثر رہی اور چالیس منٹ بعد باقی مسافروں کو ایمرجنسی دروازے سے نکالا گیا اس طرح کا واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے اس سے قبل کئی بار خودکشی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔