کلکتہ پولس نے بھارتی افواج کے ایسٹرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹر فورٹ ولیم کے پاس ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
گیارہ سالہ بچی گروپ ڈی اسٹاف کی بیٹی ہے، متاثرہ بچی کی ماں نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔کلکتہ پولس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم دور کا رشتہ دار ہے اور وہ جبراً بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ کے پیش آنے کے اگلے دن ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔