ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا،علاقے میں شوٹ آؤٹ کے واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی، گزشتہ ایک مہینے کے دوران بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں شوٹ آؤٹ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح جگتدل تھانہ کے تحت رستم گومٹی کے قریب چند نامعلوم شرپسندوں نے سر عام فائرنگ شروع کر دی، شوٹ آؤٹ میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا،زخمی نوجوان کو گول گھر اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، اور تفتیش شروع کر دی، اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، شوٹ آؤٹ میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔
بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں یکے بعد دیگرے شوٹ آؤٹ کے واقعات کے سوال پر پولیس انتظامیہ نے واضح طور پر کچھ کہنے سے قاصر ہے، لیکن جرائم کی وارداتوں پر جلد سے جلد قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:گروہی تصادم کے دوران فائرنگ،خاتون ہلاک
One Dead After Unknown Miscreants Fire: نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں ایک کی موت - شمالی چوبیس پرگنہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ
شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس کے بعدمذکورہ علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ Increase in Crime Incidents in North 24 Parganas
فائرنگ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں شوٹ آؤٹ کے واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہوئی تھی، آٹھ جولائی کو بھاٹ پاڑہ علاقے میں واقع ایک عمارت میں ہوئے دھماکے میں تین لوگ زخمی ہوئے تھے۔